میرپورخاص: ڈپٹی کمشنر کا سینٹرل جیل کا تفصیلی دورہ، سہولیات اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

میرپور خاص (شاھدمیمن) ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری کا سینٹرل جیل کا تفصیلی دورہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری نے جیل سپرنٹنڈنٹ اشفاق احمد کلوڑ کے ہمراہ سینٹرل جیل کے مختلف بیرکس کا دورہ ،قیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے جیل میں قیدیوں کے گارمینٹس  یونٹ، سولر اینڈ انرجی ٹریننگ یونٹ ، اسلامی تعلیمات یونٹ، میس اور دستکاری یونٹ کا معائنہ کیا اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ اشفاق احمد کلوڑ نے بتایا کہ سینٹرل جیل میں قیدیوں کو جیل مینیوئل کے مطابق تمام سہولیات میسر کی جا رہی ہیں علاوہ ازیں انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے جیل کے اندر ہی مختلف فنی تربیت کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں

مزید خبریں

Back to top button