ڈی ایس پی بدین پیر شبیر حیدر کی جانب سے مستحق اور نادار بچوں کے لیے عید گفٹ

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ پی کے) ڈی ایس پی بدین پیر شبیر حیدر کی جانب سے ساحلی علاقوں میں مستحق اور نادار بچوں کے لیے عید کی خوشیاں بانٹنے کا خوبصورت اقدام سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بدین پیر شبیر حیدر نے ضلع بدین کے ساحلی علاقے میں مستحق بچوں میں عید کے نئے کپڑے تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات بھی کی اور انہیں عید کی پیشگی مبارکباد دی۔

ڈی ایس پی بدین کا کہنا تھا کہ عید خوشیوں کا تہوار ہے اور پولیس کی کوشش ہے کہ معاشرے کے محروم طبقات کو بھی ان خوشیوں میں شامل کیا جائے تاکہ کوئی بچہ عید کے دن محرومی محسوس نہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدین پولیس عوامی خدمت کے جذبے کے تحت نہ صرف جرائم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے بلکہ سماجی ذمہ داریوں کو بھی بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستحق خاندانوں کی مدد اور فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

ساحلی علاقے کے مکینوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے بدین پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button