پی سی بی سلیکشن کمیٹی کی ازسرنو تشکیل، سرفراز احمد، مصباح الحق شامل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پی سی بی سلیکشن کمیٹی کی از سر نو تشکیل کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمداور مصباح الحق قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں،عاقب جاوید اور اسد شفیق کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا گیاہے،اس طرح اب قومی سلیکشن کمیٹی 4 اراکین پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ علیم ڈار نے 3 روز قبل سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا بھی فیصلہ ہوگیاہے ،وہ پاکستان کی بنگلا دیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے،پاکستانی ٹیم مئی میں بنگلا دیش کے خلاف 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔
بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 کا حصہ ہے،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی اور دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سے شروع ہوگا۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ خالی تھا اوراظہر محمود ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ تھے۔



