ٹھٹھہ: ایران پر حملوں اور آیت اللہ خامنائی کی شھات کے خلاف پُرامن احتجاجی بائیک ریلی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن،نمائندہ جانوڈاٹ پی کے )شیعیانِ علی ابنِ ابی طالبؑ ضلع ٹھٹھہ کے زیرِ اہتمام ایک پُرامن احتجاجی بائیک ریلی منعقد نکالی گئی۔ ریلی مرجعِ عالی قدر سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی دردناک شہادت پر اظہارِ تعزیت، شہدائے کراچی امریکا قونصلیٹ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور عالمی سطح پر جاری مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کے لیے نکالی گئی ریلی کے مختلف مقامات پر شرکاء نے نہایت پُرامن اور منظم انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ریلی مکلی سے ہوتے ہوئے پریس کلب ٹھٹھہ پہنچی جہاں علمائے کرام اور ذاکرین نے خطاب کیا۔ مقررین نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، قصیدہ گوئی اور نوحہ خوانی کی گئی، اور مظلومینِ عالم سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا گیا مظاہرین نے رہبرِ معظم انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کی تصاویر پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر یکجہتی اور استقامت کے پیغامات درج تھے۔ شرکاء نے اسرائیل، امریکہ اور ان ممالک کے خلاف شدید نعرے بازی کی جنہوں نے اس جنگ میں اسرائیل و امریکہ کا ساتھ دیا.ریلی کے اختتامی مرحلے میں شرکاء نے بطورِ احتجاج Donald Trump اور Benjamin Netanyahu کی تصاویر نذرِ آتش کیں اور سخت نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے غم و غصے اور بیزاری کا اظہار کیا۔ مقررین نے اس موقع پر واضح کیا کہ یہ احتجاج مکمل طور پر پُرامن تھا اور اس کا مقصد عالمی برادری تک اپنا مؤقف پہنچانا اور ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرنا ہے ریلی کے شرکاء نے شہید رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا اور عہد کیا کہ وہ حق و صداقت کے راستے پر ثابت قدم رہیں گے آخر میں انتظامیہ اور تمام مومنین کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے نظم و ضبط اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پُرامن احتجاج کو کامیاب بنایا۔



