بدین پولیس کا دشمن پسند عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، سفینہ گٹکا سپلائرز سمیت 7 ملزمان منشیات فروش گرفتار

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) بدین پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر کاروائیاں چھینی ہوئی موٹر سائیکل 18500 سفینا/گٹکہ آ دھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد دو بین الاضلاعی سفینا سپلائرز سمیت 7 ملزمان گرفتار تفصیل کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو اور ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں انچارج سی آئی اے بدین سب انسپکٹر گل حسن لغاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت سفینہ گُٹکا کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں رفیق احمد ولد عبدالرشید آرائیں اور جاوید ولد محمد اکرم آرائیں سکنہ گھارو شامل ہیں، جبکہ ایک ملزم فیاض علی ولد محمد جمعن بھرگڑی سکنہ بدین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 150 پیکٹ سفینہ گُٹکا (مجموعی طور پر 16,500 ساشے) برآمد کیے گئے۔ علاوہ ازیں سپلائی میں استعمال ہونے والی سفید رنگ کی کار بھی برآمد کرلی گئی ہے ملزمان کا سابقہ ریکارڈ:مقدمہ نمبر 109/2023 بجرم دفعہ 8 SPPMS، تھانہ بدین مقدمہ نمبر 61/2025 بجرم دفعہ 8 SPPMS، تھانہ چوھڑ جمالی ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور انسپکٹر فیصل زمان جٹ نے انچارج پولیس پوسٹ ترائی سب انسپکٹر عطا محمد جونیجو کے ہمراہ کاروائی کرکہ چرس فروش ملزم علی حیدر چانڈیو کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر ریاض حسین سومرو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ خادم حسین سے چھینی گئی ون ٹو فائیو موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر ریاض حسین سومرو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ گٹکہ فروش ملزمان آصف مندھرو اور نیاز شاھ کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 500 دیسی گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں ایس ایچ او تھانہ گلاب لغاری انسپکٹر فیاض علی برڑو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ ملزم عبد اللطیف لغاری کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم عبداللہ لغاری موقع پر فرار ہوگیا ملزمان کے قبضے سے 400 مین پوریاں برآمد کر لی گئی ہیں ایس ایچ او تھانہ تلہار انسپکٹر اعجاز احمد سومرو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرکہ سفینا سپلائر ملزم نیک محمد پٹھان کو کرولا کار سمیت گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 1100 سفینا ساشے برآمد کر لیے گئے ہیں۔



