نوڈیرو میں چھٹی جماعت کی طالبہ اغوا،ورثا کا احتجاج

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)نوڈیرو میں چھٹی جماعت کی طالبہ نینا کے گزشتہ روز اسکول کے لیے گھر سے نکلنے اور پھر واپس گھر نا پہنچنے پر ورثاء نے اغوا کا شک ظاہر کرتے ہوئے گڑھی خدا بخش بھٹو کے رہائشی ملزموں ندیم، اس کے بھائی نوید اور والد رانو بھٹو سمیت5افراد پر بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے
واقعہ کیخلاف بچی کے والد جان محمد، بہنوئی خیر محمد ابڑو، عبدالحفیظ کرٹیو اور دیگر لواحقین نے پریس کلب پہنچ کر احتجاج کیا اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا
پولیس کے مطابق ایک ملزم نوید کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم دیگر ملزموں کی گرفتاری اور طالبہ کی بازیابی تاحال عمل میں نہیں آ سکی، اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بچی کو فوری بازیاب کر کے ملزمان کو سخت سزا دی جائے.



