کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کاویلکم روڈ نگہبان رمضان بازار کا دورہ

اوکاڑہ(رپورٹ:وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے )کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کی ویلکم روڈ نگہبان رمضان بازار کا دورہ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کی چیکنگ، سٹالز پر دستیاب اشیاء کی کوالٹی اور مقررہ نرخوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، اسسٹنٹ کمشنر صائمہ نذیر بھی موجود تھے، کمشنر ساہیوال نے نگہبان بازار میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا، متعلقہ افسران کو رمضان بازار میں قیمتوں اور معیار کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت دیں، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم سب سے مقدم ہے، نگہبان رمضان بازاروں میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنایا جا رہا ہے اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تمام متعلقہ افسران نگہبان رمضان بازاروں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کریں، شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے طلب و رسد کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے

مزید خبریں

Back to top button