ٹرمپ کا غرور خاکستر:ایران نے سعودی عرب اور دبئی میں امریکی سفارت خانے اڑا دیے!”
تہران اور پاکستان پر بڑے حملے، سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے پر حملہ اور موبائل کمپنیوں کی لوٹ مار کے خلاف ایکشن!

تہران/اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) مشرقِ وسطیٰ اور پاک افغان سرحد پر جنگی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ تہران پر 100 اسرائیلی طیاروں نے ایک ساتھ حملہ کیا ہے، جس میں ایرانی صدر کے ایوان اور لیڈرشپ کمپلیکس پر 250 بم گرائے گئے ہیں۔ ایران میں شہدا کی تعداد 787 تک پہنچ گئی ہے۔ جواب میں ایران نے سعودی عرب اور یو اے ای میں امریکی سفارت خانوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جس سے امریکی و اسرائیلی ٹیکنالوجی (آئرن ڈوم) کی برتری کا پول کھل گیا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق سستی اور موثر چینی ٹیکنالوجی نے مہنگی امریکی ٹیکنالوجی کو مات دے دی ہے۔
پاکستان کے محاذ پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز افغانستان سے پاکستان پر 24 حملے کیے گئے، جن کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے 26 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ وہ افغانستان میں ریجیم چینج نہیں بلکہ صرف اپنی سرحدوں کا تحفظ چاہتا ہے۔
مقامی سیاست میں تحریک انصاف کے اندرونی خلفشار کی خبریں گرم ہیں۔ عمران خان کی ہدایت پر اب پارلیمنٹ کے اندر اور باہر پی ٹی آئی کے فیصلے محمود خان اچکزئی کریں گے، جس پر پارٹی کے اندر تشویش پائی جاتی ہے۔ ادھر پی ٹی اے (PTA) نے موبائل کمپنیوں کی جانب سے صارفین کی مرضی کے بغیر ‘ویلیو ایڈڈ سروسز’ فعال کر کے اربوں روپے بٹورنے کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔ اب کسی بھی سروس کے لیے OTP لازمی ہوگا، ورنہ کمپنیوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔ ان تمام اہم پیش رفتوں کی مکمل تفصیلات کے لیےسینئر صحافی نور اللہ کا یہ وی لاگ دیکھئے:




