منصور احمد میمن کو سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینیج اتھارٹی (سیڈا) کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن / جانو ڈاٹ پی کے)سیڈا کے ترجمان حزب اللہ بگھیو نے کیا ہے کہ سندھ حکومت نے محکمہ آبپاشی کے چیف انجینئر منصور احمد میمن کو سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینیج اتھارٹی (سیڈا) کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے سیڈا کے سابق ایم ڈی پریتم داس کی ریٹائرمنٹ کے بعد منصور احمد میمن کو نیا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے منصور احمد میمن کا شمار محکمہ آبپاشی کے ماہر انجینئرز اور اچھی شہرت رکھنے والے افسران میں ہوتا ہے۔ اس سے قبل وہ نارا کینال ایریا واٹر بورڈ میں ایگزیکٹو انجینئر تھر ڈویژن اور نارا کینال ایریا واٹر بورڈ کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اپنے دورِ تعیناتی کے دوران انہوں نے عمرکوٹ اور نئون کوٹ کے پچھڑے علاقوں تک 30 سال بعد پانی پہنچایا تھا، جس پر آبادگاروں نے انہیں سونے کے تاج پہنا کر خراجِ تحسین پیش کیا تھا۔
ان کی بطور ایم ڈی سیڈا تقرری پر آبادگاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ایک بار پھر پچھڑے علاقوں تک پانی پہنچنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔



