مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے تحمل، بردباری اور بین الاقوامی قوانین کا احترام ضروری ہے، پیر سید عمران حیدرزیدی

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)نامورروحانی پیشوا پیرسیدعمران حیدرزیدی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ عالمی حالات کے تناظر میں امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کےسنگین اثرات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ پوری دنیا پر مرتب ہوسکتے ہیں، کہا کہ ماضی میں عراق شام لیبیا اورکویت میں ہونے والی جنگوں اور مداخلتوں کے نتیجے میں خطہ طویل عدم استحکام کا شکار رہا۔اب امریکہ اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے اثرات عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں اور معاشی دباؤ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔کہاکہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے تمام فریقین کو تحمل، بردباری اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے انہوں نے پاک افغان کی حالیہ کشیدگی بارے میں کہاکہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر ہماری پاک فوج کوئی سمجھوتہ نہیں کرئے گی، اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام تر آئینی و قانونی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملک دشمن عناصرکاخاتمہ کے لئے بھرپور کارروائی کررہے گی تاکہ امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔



