وزیرآباد : تحصیلد ارکا منافع خور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں روپے کے جرمانہ عائد

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) تحصیلد ار کامنافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،منافع خوردوکانداروں کو لاکھوں روپے جرمانہ۔تحصیلدار وزیرآباد عون عباس چٹھہ نے مختلف علاقوں میں دوکانوں پر ریٹ لسٹ کا معائنہ کیا اور مہنگے داموں اشیاء ئے خوردونوش کی فروخت پر دوکانداروں، سبزی فروش،پھل فروشوں کو مجموعی طور پردو لاکھ روپے سے زائدجرمانے عائد کئے۔تحصیلدار عون عباس چٹھہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی گراں فروشی کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی،گر کسی دوکاندار نے زائد منافع وصول کیا تو اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے جرمانہ کے ساتھ ساتھ جیل یاترا بھی کرنا ہوگی اور اگر پھر بھی حکومتی ہدایات پر عمل نہ کیا تو دوکان کو سیل کردیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button