وزیرآباد: پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کےچیئرمین علی رضا شیخ کی ایرانی سفیرسے سپریم لیڈر کی شہادت پر تعزیت

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے چئیرمین  علی رضا شیخ اور GM دارارقم اسکولز  فیضان اللہ منہاس نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم اور اُن کی ٹیم سے ملاقات کی انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر (رہبر معظم) سید علی خامنہ ای اور اُن کے رفقا کی امریکی و اسرائیلی حملہ میں شہادت پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور اسے مسلم دنیا اور خطے کے لئے عظیم سانحہ اور ناقابلِ تلافی نقصان سے تعبیر کیا۔ اس غم کی گھڑی میں پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا پیغام پہنچایا، امریکی و اسرائیلی مشترکہ کاروائی کو بین الاقوامی دہشت گردی قرار دیا اور سخت مذمت کی، امت کے اتحاد کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔

مزید خبریں

Back to top button