وزیرآباد: سی ای او ہیلتھ کا سول ہسپتال کا سرپرائز وزٹ، تمام شعبہ جات اور وارڈز کا تفصیلی معائنہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ گوجرانوالہ کا سول ہسپتال وزیرآباد کا سرپرائز وزٹ مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا معائنہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر گوجرانوالہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جبکہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی زیرِ تعمیر عمارت کی پیش رفت کا بھی چیک کیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر رٹھور نے ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، لیبارٹری، میٹرنٹی وارڈ اور دیگر شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بغور معائنہ کیا انہوں نے عملے کی حاضری اور کارکردگی کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور مریضوں سے براہِ راست گفتگو کر کے سہولیات کے معیار سے متعلق آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر عدنان اشرف بٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاپولیشن کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے حکومت کی جانب سے تمام فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں، تاہم ٹھیکیدار کی جانب سے کام کی رفتار انتہائی سست ہے اور متعدد بار یاد دہانی کے باوجود پیش رفت تسلی بخش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمارت کی تکمیل سے عوام کو خاندانی منصوبہ بندی اور دیگر متعلقہ سہولیات ایک ہی چھت تلے میسر آئیں گی، جس سے علاقے میں صحت عامہ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر رٹھور نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ محکمے کو ہدایت جاری کی کہ تعمیراتی کام کو فوری طور پر تیز کیا جائے اور مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی دورے کے دوران ڈی ایم ایس ڈاکٹر سعد اعظم، ایچ آر آفیسر علی غفار اور آئی ٹی انچارج محمد عثمان علی بھی موجود تھے۔ انہوں نے سی ای او ہیلتھ کوہسپتال کے انتظامی امور، ڈیجیٹل ریکارڈ سسٹم اور اسٹاف کی دستیابی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔سی ای او ہیلتھ نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ادویات کا وافر ذخیرہ برقرار رکھا جائے اور صفائی و نظم و ضبط کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے۔



