جہلم: نگہبان رمضان کارڈ میں دھوکہ دہی کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم(رپورٹ:عابد حسین رانجھا، جانو ڈاٹ پی کے)ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی نگہبان رمضان کارڈ کی ادائیگی کے دوران دھوکہ دہی سے رقم میں کٹوتی کرنے والا ملزم گرفتار

ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،ملزم کی  مستحقین سے ہتھیائی گئی رقم 2000 روپے برآمد کر لی گئی

تھانہ پنڈ دادنخان کے علاقہ میں ملزم وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نگہبان رمضان کارڈ کے تحت ملنے والی امدادی رقم کی ادائیگی کے دوران مستحق افراد سے غیر قانونی طور پر رقم کاٹ رہا تھا

ملزم ادائیگی کے وقت مختلف حیلے بہانوں سے مستحقین کی رقم میں سے حصہ وصول کر لیتا تھا اور انہیں مکمل رقم فراہم نہیں کرتا تھا

سرکاری امدادی سکیموں میں بدعنوانی اور مستحقین کے استحصال کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں،ڈی پی او جہلم

جہلم پولیس عوام کے حقوق کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبریں

Back to top button