بدین: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا اجلاس، 3 لاکھ 93 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کی زیر صدارت دربار ہال میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں 13 اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بدین نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا کوئی مستقل علاج موجود نہیں، اس لیے بچاؤ ہی بہترین اور واحد مؤثر طریقہ ہے پولیو سے بچاؤ کے بار بار پلائے جانے والے قطرے بچوں کے جسم میں قوتِ مدافعت پیدا کرتے ہیں جو وائرس کو شکست دیتی ہے ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال یا اس سے کم عمر بچوں کو لازمی طور پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں اور پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی کوتاہی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر ڈاکٹر کریم بخش گاڈاہی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 13 اپریل سے شروع ہونے والی مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطروں کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے بھی فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران پیدائش سے پانچ سال تک کی عمر کے 3 لاکھ 93 ہزار 496 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ مہم میں 85 یو سی ایم اوز، 335 ایریا انچارج، 1440 موبائل ٹیمیں، 66 فکسڈ سائٹس، 50 ٹرانزٹ پوائنٹ ٹیمیں اور 84 ای پی آئی سینٹرز شامل ہوں گے اجلاس میں ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظہور احمد عباسی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری انور پارابی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری الطاف حسین میمن، ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم خواجہ، ڈاکٹر ممتاز چانڈیو، انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چائلڈ پروٹیکشن دین محمد ڈیرو، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی بدین اے ثناء اللہ منگی، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی بدین بی رضیہ اڄن، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ممتا پروگرام سیدہ رضوانہ حنین شاہ، انچارج انڈس پرانی سول اسپتال عباس جمالی، چیف میونسپل آفیسر شیراز احمد اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی

مزید خبریں

Back to top button