دیپال پور:عدالت کی جرم ثابت ہونے پر قاتل کو عمر قید اور5 لاکھ جرمانہ کی سزا

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی،جانوڈاٹ پی کے)عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل کو عمر قید پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی
دیپال پور کے قصبہ چورستہ میاں خاں میں درج قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج دیپال پور مستحسن احمد منہاس نے قاتل سمیع اللہ مہار کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی مجرم نے 21 جولائی 2024 میں میلہ سخی لال حبیب میں ہوئی تلخ کلامی کی رنجش پر مقتول عمر فرید کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا



