ٹھٹھہ: امام بارگاہ صاحب الزمان مکلی میں آیت اللہ خامنائی کی شہادت پر تعزیتی اجلاس

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن ، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)مسجد و امام بارگاہ صاحب الزمان مکلی میں آیت اللہ خامنائی کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی تعزیتی اجلاس کے بعد قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا اس موقع پر مختلف زاکرائوں بیگم مولانا شبیہ الرضا،وشین رعنا، نسرین باقر، صباح تنیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنائی کی شھادت کے بہت بڑا المیہ ہے جسے کبھی نہیں بھلایا جاسکتا پوری دنیا کے مسلمانوں کو ایک ہونا پڑے گا ورنہ مسلم قوتیں ہم پر حاوی ہو جائیں گی انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر باز آجائیں ورنہ ہماری فوج ہمارے مردوں کے ساتھ خواتین بھی دشمنان اسلام کا مقابلہ کرینگیاجلاس میں دعا زھرہ، سکینہ زیدی، شگفتہ زیدی، مستقیم فاتحہ زینب، کرن حسن نے کی قصیدہ خوانی کی۔



