تھرپارکر میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر ضلع بھر میں سوگ، ہولی کی تقریبات مختصر اور سادہ انداز میں منائی گئیں

تھرپارکر (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) تھرپارکر کے دل مٹھی میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر ضلع بھر میں سوگ کا ماحول برقرار ہے۔

تھرپارکر کی اقلیتی برادری نے ہولی کی تمام رسومات مختصر کرکے سادگی سے منائیں۔

ہمسايه ملک ایران کے عظیم رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے باعث صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے ملک کی اقلیتی برادری کو ہولی کی رسومات مختصر کرنے کی اپیل پر مٹھی سمیت پورے تھرپارکر کی اقلیتی برادری نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے ضلع بھر میں ہولی کی تقریبات محدود کردیں۔

رات گئے ہولی پلاٹ مٹھی میں اقلیتی برادری کا ایک بڑا اجتماع ہوا، جہاں انتہائی رنج و غم کے عالم میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ہولی کی رسومات مختصر کی گئیں۔

اس موقع پر بھگت ماتورام کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی مٹھی کے چیئرمین ڈاکٹر منوج کمار ملاّنی، منتخب کونسلرز، پی پی پی تھرپارکر کے جنرل سیکریٹری سشیل ملاّنی، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، شہریوں، معززین، تاجروں کے ساتھ صحافی دسرَت شرما، سینئر صحافی میندھرو کاجھروی، پرکاش ولاسائی اور دیگر صحافیوں و صوفی نظریے کے ماننے والوں نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور آیت اللہ خامنہ ای کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

مزید خبریں

Back to top button