گھریلو جھگڑے پر تین ماہ کے بچے کو نہر میں پھینک دیا

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)گھریلو جھگڑے پر تین ماہ کے بچے کو نہر میں پھینک دیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک 3فورایل کی رہائشی شانزہ بی بی نے اپنے خاوند محمد اسلم سے جھگڑے کے بعد اپنے تین ماہ کے بچے مدثر کو نہر لوئر باری دو آب میں پھنک دیا اور خو دبھی نہر میں چھلانگ لگانے لگی کہ اسے قابو کر لیا گیا پولیس نے صدام حسین کی مدعیت میں اس کی بھابھی شانزہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھانہ صدر اوکاڑہ نے ملزمہ کو گرفتا ر کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے مدعی مقدمہ صدام حسین کے مطابق محمد اسلم اور شانزہ بی بی کے چا ربیٹے ہیں میاں بیوی کے درمیان اکثر گھریلو جھگڑ ا ہوتا رہتا ہے۔



