اوکاڑہ،قتل کے مجرم کو سزائے موت اور جرمانے کا حکم

اوکاڑہ/دیپالپور(وحیدآرائیں+محمد اسلم بھٹی/نمائندگان جانوڈاٹ پی کے)عدالت نے مجرم کو موت کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج مستحسن احمد منہاس کی عدالت کے مجرم رشید بیگ کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے اور دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے بتایا گیا ہے کہ مختار احمد نے رشید بیگ سے زمین ٹھیکہ پر لی تھی جہاں سے مجرم چور ی کرکے چارہ کاٹ لیتا تھا مختار احمد نے منع کیا اور دونوں میں تو تکر ار ہوگئی جس پر رشید بیگ نے چارہ کاٹتے ہوئے مختار احمد پر فائرکر دیا زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے مختار احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا پولیس تھانہ منڈی احمد آباد نے مقتول کے بھائی ریاض احمد سکنہ کمیریاں کی مدعیت میں 26دسمبر 2023کو مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا تھا۔




