وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس بدین میں لیپ ٹاپ تقسیم

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس بدین میں وائس چانسلر پروفيسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے ڈی سی بدین یاسر بھٹی کے ہمراہ طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس بدین میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے مستحق اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی نے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی ، پروفیسر ڈاکٹر طفیل چانڈیو، پروفیسر کامران تاج اور دیگر کے ہمراہ لیپ ٹاپ تقسیم کیے ۔ تقریب میں جامعہ اعلیٰ سندھ اور لاڑ کیمپس بدین کے حکام، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی پرپروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری کا کہنا تھا کہ پروسیس کے بعد جو بچے میرٹ پر اترتے ہیں ،سی جی پی ہائی ہے ان بچوں کو ہم نے سلیکٹ کیا ہے ،آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اے آئی کا دور ہے اس دور میں بچے کا الیکٹرانک گیجٹ سے دور رہیں گے تو وہ اپنی تعلیم کو صحیح انداز میں آگے نہیں بڑھا پاتے ہیں۔ وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا گورنمنٹ اف پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے نوجوانوں کوخاص طور پر یونیورسٹی میں پڑھنے والے بچوں کو میرٹ کی بنیاد پر ان بچوں کو ایسا ٹول فراہم کیا ہے جو ان کے لیے شاندار مستقبل کے دروازے کھولے گا میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ لیپ ٹاپ ان کے شاندار مستقبل کی چابی ثابت ہوگا کیونکہ وہ اس لیپ ٹاپ کے ذریعے ہیں کہ وہ دنیا کے مختلف ان لائن کورسز ہیں ان کو مستفید ہو سکتے ہیں اپنی ڈیجیٹل لائبریری تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے ذریعے مشق کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے کہا کہ سندھ یونیورسٹی طلبہ کی رہنمائی مختلف شعبہ جات میں عالیٰ تعلیم اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے ہر سطح پر کام کر رہی ہے تاکہ جدید ڈیجیٹل اور معاشی انقلاب برپا کیا جا سکے ڈی سی بدین یاسر بھٹی کا کہنا تھا کہ موجودہ دور جدید اور ڈیجیٹل کا دور ہے لیپ ٹاپ اسکیم طلبہ اور طالبات کو عالیٰ اور معیاری تعلیم کے اصول میں اہم کردار ادا کریں گے اس سہولت کے ذریعے ہر درکار معلومات فوری دستیاب ہو گی ۔ اس موقع پر سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل چانڈیو نے کہا کہ یہ سکیم نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی دینے اور تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں فعال بنانے کے لیے قابل ستائش اقدام ہے ۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم سندھ یونیورسٹی کے فوکل پرسن پروفیسر کامران تاج پٹھان نے کہا کہ سکیم طلباء میں سیکھنے کے جذبے کو فروغ دے گی اور انہیں علمی و عملی میدان میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرے گی۔ تقریب میں شریک طلباء نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور سندھ یونیورسٹی منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Back to top button