اوکاڑہ،تجاوزات کیخلاف بازاروں کی چیکنگ

اوکاڑہ(رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی تجاوزات کے خلاف بازاروں کی چیکنگ، متعدد دکانداروں کو واننگز، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے ٹیم کے ہمراہ بازاروں میں انسداد تجاوزات مہم کے تحت دکانوں کی چیکنگ کی اور مقررہ حدود سے تجاوز کرنے والے متعدد دکانداروں کو فوری طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وارننگز جاری کیں، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر نے کہا کہ بازاروں اور سڑکوں پر تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے مقرر کردہ جگہ سے تجاوز کرنا قبضہ خلاف قانون ہے، انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ اپنی دکانوں کا سامان مقررہ حدود کے اندر رکھیں، انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور بازاروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔



