نیو سکھر میں مہنگائی کے خلاف سخت ایکشن، متعدد دکانداروں پر جرمانے

سکھر(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر بشریٰ منصور نے ٹاؤن شپ کے مختلف سیکٹرز کا اچانک دورہ کیا اور گوشت، پھلوں اور سبزیوں کی سرکاری قیمتوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی اور جرمانے عائد کئے۔

آپریشن کے دوران معلوم ہوا کہ کئی دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل نہیں کر رہے تھے اور مقررہ قیمتوں سے زائد فروخت کر رہے تھے۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طور پر جرمانہ اور سخت وارننگ دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں پر ہی فروخت کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ناجائز منافع خوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گا تاکہ شہریوں کو اشیائے خوردونوش مقررہ اور مناسب قیمتوں پر فراہم کی جا سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button