لاڑکانہ،قمبر کے قریب گاؤں گھٹہڑ میں پولیس اہلکار جاں بحق

لاڑکانہ(رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) قمبر کے قریب گاؤں گھٹہڑ میں افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب 35 سالہ پولیس اہلکار لائس نائیک عبدالرسول عرف مسعود برڑو اپنے ہی گھر کے اندر سرکاری رائفل سے چلنے والی گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہو گیا، اہل خانہ کے مطابق وہ ڈیوٹی پر جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک گھر میں موجود سرکاری رائفل سے گولی چل گئی جو انہیں جا لگی، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، متوفی کے بھائی نبی بخش نے بتایا کہ یہ حادثہ اچانک پیش آیا، واقعہ کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ تھانہ صدر پولیس کا بتانا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ واقعہ سرکاری رائفل سے اچانک فائرنگ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے.



