بدین کے نواحی شہرشادی لارج میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین کے نواحی شہرشادی لارج میں پاک فوج کی حمایت میں ایک شاندار اور بھرپور ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کی قیادت محمد ادریس لوند، ارشاد علی لوند اور حمید اللہ پٹھان نے کی۔ شرکاء نے قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کا زبردست اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ریلی میں پاکستان پیپلزپارٹی تعلقہ کلوئی کے رہنما ہریش ہیرائی، چندر کڈیچو، نارائن بھیل، ڈاکٹر علی اکبر لوند، شیر خان لوند اور کامریڈ بلاول لوند سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، معززین شہر اور تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی۔شرکاء ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی اختتام پذیر ہوئی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور امن کی ضامن ہے اور پوری قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی



