بدین:ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کیخلاف شیعہ علماء کونسل کی ریلی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)امریکی و اسرائیلی دہشت گردانہ حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے خلاف شیعہ علماء کونسل گولارچی کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور شھید فاضل راہو چوک پر احتجاج کیا اس موقع پر امریکی و اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امریکہ و اسرائیل مردہ باد اور دیگر نعرے لگاتے رہے اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر سید آیت اللّٰہ خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی شہادت پر پورا ملک دکھ اور سوگ میں ڈوبا ہوا ہے انھوں نے کہا کہ یہ حق اور باطل کی جنگ ہے ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت ہماری فتح کی نشانی ہے اور ہم اس بزدلانہ کارروائی کا امریکہ اور اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا جائے انھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالم اسلام متحد ہو کر امریکہ اور اسرائیل کو سبق سکھائے دوسری جانب گولارچی کے نواحی شہر کھورواہ میں بھی ایران کے سپریم لیڈر سید آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شھید کرنے کے خلاف شیعہ علماء کونسل کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں شہریوں سمیت مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی.



