اوکاڑہ: ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق 3 خواتین سمیت پانچ شدید زخمی

اوکاڑہ(رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے ) ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق 3 خواتین سمیت پانچ شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ نزد گھی مل تیز رفتار مزدا ٹرک نے رکشہ کو ٹکر ماردی بعد میں 22 ویلر ٹریلر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں دو افراد 35 سالہ حسنین ولد محمد اکبر اور 46 سالہ ذوالفقار ولد محبت علی جاں بحق ہو گئے دونوں چک 612 گ ب تاند لیانوالہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں حادثہ میں 37 سالہ محمد بلال ولد محمد صدیق سکنہ چک 24 جی ڈی 65 سالہ جنت بی بی زوجہ محمد عاشق سکنہ فارم بہادر نگر 62 سالہ منور بی بی زوجہ ممتاز حسین سکنہ فارم بہادر نگر 30 سالہ محمد یاسین ولد جلال سکنہ چک 25 ٹو آر اور 55 سالہ ارشاد بی بی زوجہ اللہ دتہ سکنہ ینگ پور شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سٹی اوکاڑہ منتقل کر دیا ہے۔



