لاڑکانہ،ایک اور بچے نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)ضلع قمبرشہدادکوٹ میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،ایک ہی دن میں میروخان کی یوسف کالونی میں16سالہ لڑکے عدنان کلہوڑو نے خالی گھر کے اندر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، جبکہ وگن کے گاؤں جلال مغیری میں 22 سالہ نوجوان شیرل مغیری نے گھریلو پریشانی سے تنگ آکر درخت سے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی. ان واقعات کے بعد ورثاء میں کہرام مچ گیا. واضح رہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے اندر ضلع بھر میں خودکشی کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے. ماہرین کے مطابق بڑھتے ہوئے مسائل اور ذہنی دباؤ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال لوگوں کو خودکشی کرنے کی جانب راغب کر رہی ہے جس سے نکلنے کے لئے حکومت کو اہم اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہونگیں.



