اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم کامختلف پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ

ٹھٹھہ ( جاويد لطيف ميمن )اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم نے ٹھٹھہ اور مکلی میں مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر ایک اور اہم اقدام ، ضلع بھر میں غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم نے اتوار کی کے روز بھی فیلڈ میں موجود رہ کر ٹھٹھہ شہر اور مکلی میں مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے دورے کے دوران پیٹرول پمپس کے دستاویزات، رسیدوں اور پیمائش کے نظام کی تفصیلی جانچ پڑتال کی۔معائنے کے دوران ایسے پیٹرول پمپس کی نشاندہی کی گئی جو کے فارم کے بغیر یا میعاد ختم ہونے والے کے فارم کے ساتھ کام کر رہے تھے انہیں کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی سیل کر دیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاکر فہیم کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور عوام کو معیاری اور درست پیمائش کے ساتھ پیٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے خبردار کیا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button