دیپال پور: مقدمہ بازی پر فائرنگ اور کلہاڑی کے حملے، 1 شخص قتل، 11 شدید زخمی

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی)مقدمہ بازی کی رنجش پر فائرنگ اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال 1شخص قتل خواتین سمیت 11 افراد شدید زخمی ڈی پی او اوکاڑہ کا نوٹس مقدمہ درج مرکزی ملزم بلال مقصود گرفتار

دیپال پور کے نواحی گاؤں 28 ون اے ایل میں غلام مصطفیٰ نامی کاشتکار ٹریکٹر ٹرالی پر کھیتوں سے واپس گھر آ رہا تھا راستے میں بلال۔سہیل۔افضال۔مقصود۔عبدال۔شاہنواز۔

وغیرہ 12 نامزد 10 نامعلوم افراد نے فائرنگ اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے مقدمہ بازی کی رنجش پر غلام مصطفیٰ کو قتل اس کی والدہ بشیراں بی بی۔محمدرشید۔اللہ معافی۔فاروق۔تنویر۔عمران۔الیاس ۔عمران عرفان ۔اکرم۔آصف علی اورسیف وغیرہ کو شدید زخمی کردیا تھانہ شیر گڑھ پولیس نے ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے نوٹس پر قتل اور مسلح بلوے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مرکزی ملزم بلال مقصود کو گرفتار کر لیا باقی ملزمان کی تلاش جاری

مزید خبریں

Back to top button