وزیرآباد: مسلم لیگی رہنما چوہدری حامد ناصر ساہی کے بھائی علی حسن ساہی انتقال کر گئے

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے) مسلم لیگی رہنما چوہدری حامد ناصر ساہی کے بھائی علی حسن ساہی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کوٹلی ساہیاں، وزیرآباد میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں رکن قومی اسمبلی بیرسٹر بلال فاروق تارڑ، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری وقار احمد چیمہ، چوہدری امتیاز اظہر باگڑی، بابو شعیب ادریس، افتخار احمد بٹ، میاں شہباز احمد، ادریس سپال ایڈووکیٹ، سید ضمیر کاظمی، احتشام جاوید چیمہ، رانا شکور، علی عابد چیمہ سمیت دیگر معززین نے شرکت کی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا



