تھرپارکر:جی ڈی اے کے رہنما ارباب انور جبار کا پاک فوج کو آپریشن غضب للحق میں بہادری دکھانے پر خراج تحسین پیش

تھرپارکر(رپورٹ : میندھرو کاجھروی) جی ڈی اے کی مرکزی رہنما سابقہ ضلعہ ناظم تہرپارکر ارباب انور جبار کا آپریشن غضب للحق پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
سابق ضلعہ ناظم تہرپارکر ارباب انور جبار نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے رات کے پیٹ میں کیئے گئے حملے کی کوشش کو پاک افواج کے جوانوں نے بہادری سے ناکام بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے ہمیشہ بہادری کے ساتھ دشمن ملک قوتوں کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستان کے سرحدوں کو دشمن کی میلی آنکھ سے بچایا ہے
سابقہ ضلعہ ناظم تہرپارکر ارباب انور جبار نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنی پاک افواج پر فخر محسوس کیا ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک اور ہمارے خاطر اپنی جانوں کے پرواہ کیئے بغیر دشمنوں سے مقابلہ کیا۔



