اوکاڑہ،رشتے سے انکار پر لڑکی کےو الد کو قتل کرنے والے مجرم کوسزائے موت کا حکم

اوکاڑہ(رپورٹ وحید آرائیں /جانوڈاٹ پی کے)قتل کے مجرم کو موت کی سزا سنا دی گئی رشتہ سے انکار پر لڑکی کے والد کو فائرنگ کرکے موت کی گھاٹ اتار دیاتھاتفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ عبدالغفور نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے کاشف سکنہ چک36فورایل کو سزائے موت کا حکم دیا ہے اور 20لاکھ روپے جرمانہ کی بھی سزا دی ہے بتایاگیاہے کہ کاشف کے لئے مقتول رحمت علی عرف رحما سے اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا گیا تھا کاشف کے کردار کی وجہ سے رحمت علی نے انکار کر دیا تھا پولیس تھانہ شاہبھور نے بیوی رانی بی بی کی مدعیت میں 18جولائی 2024کو مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button