لاڑکانہ،گرم دودھ میں گرنے سے 3سالہ بچہ جاں بحق

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/جانو ڈاٹ پی کے)

نوڈیرو کے کچہ کے گاؤں مٹھو کھوڑو میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں گرم دودھ کے برتن میں گرنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، 3 سالہ ذوالقرنین ولد معظم کھوڑو گھر میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران گرم دودھ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے برتن میں رکھا گیا، کھیلتے ہوئے بچہ اچانک گرم دودھ میں گر گیا جس سے وہ بری طرح جھلس گیا، اہل خانہ فوری طور پر اسے اسپتال لے گئے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق بچے کا جسم بری طرح جھلس چکا تھا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی، لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی.

مزید خبریں

Back to top button