جماعت اسلامی ڈہرکی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان افطار ڈنر کا اہتمام

ڈہرکی(رپورٹ وجے کمار چاولہ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان مولانا ممتاز حسین سہتو نے کہا کہ روزے کا مقصد رب کی نافرمانیاں اور گناہ کرنا چھوڑ کر اپنے روزے کی بھوک،پیاس اور محرومیوں کو محسوس کر کے معاشرے کے محروم و مجبور لوگوں کی محرومیوں کو محسوس کر کے انکی داد رسی کرنا ہے۔
جماعت اسلامی ڈہرکی اور الخدمت فاؤنڈیشن ڈہرکی کی جانب سے رمضان افطار ڈنر کا اہتمام کیا اس موقع پر مولانا ممتاز حسین سہتو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان مولانا تشکیل احمد صدیقی امیر جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی اور جہانگیر اقبال انصاری امیر جماعت اسلامی ڈہرکی،مولانا عبدالرشید لاشاری اور نذیر احمد بھٹی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ساجد دایو،محمد ذیشان انقلابی،نظر عباس بھٹی و دیگر رہنماء کارکنان موجود تھے مقررین نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے روزے کی بھوک اور پیاس کا اصل مقصد اور محور تو یہ کہ ذاتی طور پر ہمارے اندر معاشرے میں ہمارے اردگرد بسنے والے سفید پوش محروم اور مجبور لوگوں اور حقدار بیواؤں یتیموں اور مسکینوں کی سالہا سال کی بھوک اور پیاس کی محرومی کو اور انکی جائز اور لازمی ضرورتوں کو محسوس کر کے انکی داد رسی کرنا ہے اور اس بابرکت مہینے کا اصل سبق اور مقصد یہ بھی ہے کہ ہم اجتماعی اور انفرادی طور اس مہینے میں اپنے رب کو منانے اور اپنے گزشتہ گناہ بخشوانے کے لئیے زیادہ سے زیادہ عبادات کریں اور اپنے رحم ایثار و قربانی اور باہمی ہمدردی کی صفات کو پیدا کر کے اپنے رب کریم کی رضامندی حاصل کرنے والے بہترین بندے بن جائیں



