میرپورخاص: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا مارکیٹوں کا اچانک دورہ، منافع خوری کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد

میرپورخاص (شاھدمیمن) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد علی بلوچ نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے شہر کی مختلف پھل اور سبزی مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانہیوں بھی ان کے ہمراہ تھے افسران نے مختلف دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی کرنے والے متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانے عائد کئے گئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد علی بلوچ نے واضح کیا کہ رمضان المبارک میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانہیوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے پرائس کنٹرول مہم تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔



