بھارت میں عاشق نے شادی کے منڈپ پر دلہن کو گولی مار دی،ویڈیو وائرل

بہار(جانوڈاٹ پی کے)بھارت میں شادی کے منڈپ پر دلہن کو گولی مار دی گئی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے ضلع بکسر میں ورمالا کی تقریب جاری تھی، حملہ آور نے انتہائی قریب سے 18 سالہ دلہن پر فائر کیا۔

میوزک کے شور میں کسی کو فائرنگ کا پتا نہیں چلا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورمالا کی تقریب کے دوران ملزم آتا ہے کہ اور دلہن کو گولی مار دیتا ہے۔

YouTube player

زخمی دلہن کو تشویشناک حالت میں بنارس کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم لڑکی پڑوسی ہے جو اس کے شادی کے فیصلے سے خوش نہیں تھا۔

مزید خبریں

Back to top button