بدین:الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے غربا میں رمضان راشن کی تقسیم

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)حکمرانوں نے غریبوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ جماعت اسلامی الخدمت کراچی سے بلا تفریق کشمیر اور سندھ کے عوام میں رمضان کا راشن تقسیم کر رہی ہے۔ حافظ نصراللہ چنہ، علی مردان شاہ کا تقریب سے خطاب تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی عیاشیوں اور حد سے زیادہ مہنگائی نے ملک کو کنگال اور عوام کو بدحال کر دیا ہے۔ قرآن و سنت کا نظام عدل ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔ انسانیت کی خدمت دنیا و آخرت کی کامیابی کا بہترین ذریعہ ہے۔ الخدمت کا مطلب ہے خلوص اور توکل کے ساتھ لوگوں کی خدمت۔ جماعت اسلامی کراچی سے کشمیر اور سندھ کے عوام کی خدمت میں سب سے آگے ہے۔ رمضان المبارک کے پورے مہینے کا راشن بلا تفریق مستحق افراد میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ سرندی کے عوام دل کھول کر الخدمت کے ساتھ اس نیک کام میں تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدین میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق خاندانوں میں رمضان راشن کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر سید علی مردان شاہ گیلانی، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بدین کے صدر غلام رسول احمدانی، جنرل سیکرٹری سلیم جونیجو اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے مہنگائی کر کے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ ایک طرف حکمرانوں کی عیاشیوں اور ٹیکسوں پر لگام نہیں لگ رہی تو دوسری طرف عام آدمی کا جینا محال ہوتا جا رہا ہے

مزید خبریں

Back to top button