رنگین مزاج عاشق نے معشوقہ کو حاملہ ہونے پر زہریلی دوائی کھلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، مقدمہ درج

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی، نمانئدہ جانوڈاٹ پی کے)دیپال پور تحصیل کے چکنمبر 26 ون اے ایل کی آسیہ بی بی کی دس سال قبل لیاقت علی کیساتھ شادی ہوئی تین بچے پیدا ہونے کے بعد خاتون خاوند سے ناراض ہوکر بھائی امانت کے گھر رہائش پزیر ہوگئی اسی گاؤں کے کاظم نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر لیئے جسکے نتیجہ میں خاتون حاملہ ہوگئی اور عاشق مزاج شخص نے مبینہ طور پر کسی اور خاتون سے 25 روز قبل شادی کر لی بدنامی کے ڈر سےمعشوقہ کا حمل ضائع کرنے کی خاطر زہریلی دوائی لاکر دی جس کو کھانے کے بعد خاتون اپنےپیٹ میں پلنے والے بچے سمیت چل بسی مقتولہ خاتون کے بھائی امانت نے رنگین مزاج کاظم بھائی خادم اور شعبان وغیرہ پانچ افراد کیخلاف تھانہ شیر گڑھ میں مقدمہ درج کرادیا نعش پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل پولیس مصروف کاروائی ہے۔



