پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔
کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 6434 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 73 ہزار 169 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 10103 پوائنٹس کے بینڈ میں بھی رہا۔
100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 179696 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 69 ہزار 592 پوائنٹس رہی۔
بازارِ حصص کے کاروبار کے دوران ہفتے بھر میں 3.26 ارب شیئرز کے سودے 187 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 756 ارب روپے کم ہو کر 19602 ارب روپے ہو گئی۔



