پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائے گا،وزیر دفاع کا دو ٹوک اعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائے گا،وزیر دفاع کا دو ٹوک اعلان

وزیردفاع خواجہ آصف نے فرانسیسی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔خواجہ آصف کا کہناتھا کہ پاکستان میں حملے طالبان حکومت اور بھارت کی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہے، دلی، کابل اور وہاں موجود دہشت گرد گروہ پاکستان میں حملوں میں ملوث ہیں، افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی،داعش سمیت تمام دہشت گرد گروہ موجود ہیں، پاکستان پر حملے کابل حکومت کی مرضی یا سرپرستی کے بغیر نہیں ہو سکتے،بھارت کے ساتھ جنگ کا امکان اب بھی موجود ہے۔

مزید خبریں

Back to top button