صدرزرداری اور مریم نواز کا’’ماسٹر‘‘سٹروک

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)صدرآصف علی زرداری اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماسٹر سٹروک کھیل دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زداری نے رحیم یارخان میں اپنے خطاب کے دوران گفتگو کرکے مقتدرحلقوں کو اہم پیغام دیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا یہ کہنا ہے کہ ہم محنت سے پاکستان کو اس کی ڈگر پر ڈالتے ہیں اورپھر کوئی آتا ہے اور سارا کام برباد کرکے چلا جاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گجرات میں خطاب کرتے ہوئے ہٹوبچو،جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کومسترد کردیا۔




