تھرپارکر،مزدور کے2بچے موذی مرض میں مبتلا،سرکاری خرچ پر علاج کی اپیل

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے)تھرپارکر کے تعلقہ کلوئی کے قریب کلوئی فارم کے رہائشی مزدور علی خان کلوئی کے دو کمسن بچے تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ غربت کے باعث وہ ان کا علاج کروانے سے قاصر ہے۔
اس حوالے سے علی خان کلوئی کا کہنا ہے کہ دونوں بیمار بچوں کو ہر 15دن بعد خون کی بوتلیں لگتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک غریب آدمی ہوں، گھر میں آٹا تک نہیں ہے، اس لیے اپنے ننھے بچوں کا علاج کروانے سے محروم ہوں۔
غریب محنت کش علی خان کلوئی نے آبدیدہ ہو کر کہا کہ گھر میں تکالیف کے باعث بچے تڑپتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ اور مخیر حضرات سے پُرزور اپیل کی ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے اور بچوں کا سرکاری خرچ پر علاج کروایا جائے تاکہ ان کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔



