مٹھی میں ملاّنی فیملی کی شادی،وزیراعلیٰ سمیت سندھ کابینہ، ایم این ایز، ایم پی ایز اور معززین کی شرکت

مٹھی(رپورٹ :میندھرو کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے)تھرپارکر کے ہیڈکوارٹر شہر مٹھی میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر مہیش کمار ملاّنی کے خاندان کی جانب سے تھر کی تاریخ کی ایک بڑی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سمیت سندھ کابینہ کے متعدد وزراء، مشیران، بلاول ہاؤس کراچی کی ٹیم اور بڑی تعداد میں اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
تھرپارکر سے منتخب ایم این اے اور پیپلز پارٹی میرپورخاص ڈویژن کے صدر ڈاکٹر مہیش ملاّنی کے پوتوں، جبکہ میونسپل کمیٹی مٹھی کے چیئرمین ڈاکٹر منوج کمار ملاّنی اور سنجے ملاّنی کے بیٹوں ہیم کانت ملاّنی اور ارون ملاّنی کی شادی کی تقریبات گزشتہ دنوں انجام پائیں، جس کی ولیمے کی دعوت گزشتہ روز اتوار کو مارئی اسپورٹس گراؤنڈ مٹھی میں دی گئی۔
گراؤنڈ میں ایک وسیع و عریض پنڈال سجایا گیا تھا، جہاں آنے والے مہمانوں کا ملاّنی خاندان اور دیگر عزیز و اقارب نے پرتپاک استقبال کیا۔
دعوت میں مختلف اقسام کے کھانے پیش کیے گئے۔ تقریب میں پارٹی کے منتخب ایم این ایز، ایم پی ایز، سینیٹرز اور خواتین رہنما بھی شریک ہوئیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ صوبائی سینئر وزیر سید ناصر حسین شاہ، سید سردار علی شاہ، امتیاز شیخ، صوبائی وزیر داخلہ ضیاءالدین لنجار، سندھ اسمبلی کے اسپیکر اویس قادر شاہ، شازیہ مری ایم این اے، شگفتہ جمانی ایم این اے، رانا ہمیر سنگھ، ڈاکٹر کھٹومل جیون، ارباب لطف اللہ، ارباب انور، ارباب خانصاحب توگاچی، ارباب عمران، فقیر شیر محمد بلالانی، سابق ایم این اے لال مالہی، سابق سینیٹر انجینئر گیانچند تھارانی، پیپلز پارٹی ضلع تھرپارکر کے صدر ڈاکٹر غلام حیدر سمیجو، سید امیر علی شاہ جیلانی، جاوید شاہ جیلانی، دوست علی راہموں، قاسم سراج سومرو، تھر کے معروف بلڈر نواز علی سومرو، شوکت علی نوہڑی، صوبائی وزیر میر طارق احمد ٹالپر، مکیش چاولہ، سیٹھ پرسومل اکرانی، لالچند اکرانی، سید آفتاب شاہ جیلانی، رئیس محمد اسلم بھوتانی، بلاول ہاؤس کراچی کی ٹیم، فدا حسین ڈکّن، سردار ایوب کھوسو، کامریڈ ٹیکم داس، کامریڈ چیتن لال سمیت پارٹی عہدیداران، کارکنان، ضلع کونسلرز، یونین چیئرمینز، شہریوں، صحافیوں، رشتہ داروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔



