پاکستان کے مایہ نازسپنرساجد خان مایوس ہوگئے
11سال گزرگئے پی ایس ایل میں منتخب نہیں ہوسکا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے مایہ ناز سپنر ساجد خان پی ایس ایل میں منتخب نہ ہونے پر افسردہ ہوگئے۔پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان پی ایس ایل میں منتخب نہ ہونے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔قومی کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل میں منتخب نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
ساجد خان نے لکھا کہ11سال سے میں ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین پرفارمنس دے رہا ہوں اور اپنے علاقے اور ڈپارٹمنٹ دونوں کے لیے اعلیٰ ترین سطح پر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہا ہوں۔کرکٹر نے لکھا کہ شاندار پرفارمنس کے باوجود مجھے مسلسل 11 سالوں سے پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) میں موقع نہیں دیا جا رہا،بطور پروفیشنل کرکٹر یہ فطری طور پر مایوس کن ہے۔ساجد خان نے مزید لکھا کہ اب بھی میری توجہ کارکردگی پر ہے، میں سخت محنت جاری رکھوں گا اور باقی لوگوں کو فیصلہ کے حوالے سے چھوڑ دوں گا۔پاکستان سپر لیگ سیزن11کیلئے کھلاڑیوں کی پہلی بار نیلامی کی گئی جس میں تمام8فرنچائزز نے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے سکواڈ کا حصہ بنایا۔



