ہتھیارنہیں ڈالیں گے!سوریا کمار نےعثمان طارق کیلئے پلان بنالیا

کولمبو(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا ہے کہ پاکستانی سپنر عثمان طارق مختلف کرکٹر ہیں لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے، ہم نے پلان کیا ہوا ہے۔
کولمبو میں پریس کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ پاک بھارت میچ کی تیاری شیڈول کے مطابق کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ صرف گیم ہے، ایسا نہیں کہ ہم کم کھیلتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کوشش کریں گے۔
بھارتی کپتان سوریا کماریادیو نے کہا کہ عثمان طارق مختلف کرکٹر ہیں لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے، پاکستان کے اسپنرزاچھا کھیل رہے ہیں ہم نے پلان کیا ہوا ہے۔پاکستان کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے سوال پر سوریاکمار یادیو نے جواب دیا کہ ہینڈ شیک کیلئے24 گھنٹے انتظارکرلیں،اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ پاکستان نے ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی،یہاں بھی اچھی کھیل رہے ہیں۔پاک بھارت میچ کا پریشر ہوتا ہے اعصاب پر قابو پا کر اچھی کرکٹ کھیلنا ہوتی ہے۔



