وزیرآباد: حکومت پنجاب کی گرین سرٹیفکیٹ سکیم کے تحت مالکان کو زمین کے سرٹیفکیٹ جاری

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے)محفوظ اور کلین زمینی ریکارڈ رجسٹرڈ حقدران زمین مالکان تک فوری اور آسان پہنچانا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کلیدی اہمیت کا حامل اقدام ہے”رانا احمد مسرور اے ڈی ایل آر وزیرآباد کی تقریب سے گفتگو”حکومت پنجاب کا بورڈ آف ریونیو اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ذریعے انگریز سرکار کے نافذ کردہ مشترکہ کھاتہ زمین حقدران سے مخصوص نمبران خسرہ کی منتقلی سے ضلع وزیرآباد میں گرین سرٹیفکیٹ تقسیم کی تقریب میں پہلے دس زمین مالکان کو اراضی ریکارڈ سنٹر میں گرین سرٹیفکیٹ جاری کر دئیے گئے گرین سرٹیفکیٹ ہولڈرز کا ڈیجیٹل سسٹم پر زمین منتقلی پر مطمئن تفصیلات کے مطابق ضلع وزیرآباد کے 267 ان لائن موضعات میں سے محکمہ بورڈ آف ریونیو کے زیر انتظام نیو ڈیجیٹل لانچنگ ”پلس” کی ورکنگ ٹیم جی آئی ایس اینالسٹ احسن اقبال سپر وائزر ناظم علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ رانااحمد مسرور سروس سینٹر انچارج مالکان اراضی کی درخواستوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے مشترکہ زمین کی تقسیم مخصوص نمبران پر منتقل ہونے کے بعد گرین سرٹیفکیٹ کے اجراء کرتے ہوئے مالکان اراضی چوہدری محمد منیر گجر رانا خورشید احمد خاں محمد افضال وقاص اکرم ودیگر کو گرین سرٹیفکیٹ تقسیم کر دئیے گئے ضلع وزیرآباد سے پہلے گرین سرٹیفکیٹ ہولڈر رانا خورشید احمد خاں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی گرین سرٹیفکیٹ سکیم بورڈ آف ریونیو محکمہ پلس کے ذریعے مفت زمینوں کی واضح حد بندی سے برسوں پرانے زمینی تنازعات کا خاتمہ حکومت پنجاب کا بڑا اقدام ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ رانااحمد مسرور اور سروس سینٹر انچارج محمد عامر شریف گھمن نے بتایا کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے مخصوص نمبران خسرہ کے ذریعے محفوظ ترین زمینی ریکارڈ کو ترتیب کر کے مثالی اور دیرپا محفوظ ڈیجیٹل سسٹم گرین سرٹیفکیٹ سروس فنکشنل کیا گیا ہے جو پراپرٹی کی حثیت کو شفاف اور محفوظ بناتا ہے۔



