ڈی پی او اوکاڑہ کی شہدا پولیس کے لواحقین سے ملاقات فیملیز کو رمضان المبارک کے گفٹس پیش کئے

دیپالپور(رپورٹ:محمد اسلم بھٹی/جانوڈاٹ پی کے)ڈی پی او اوکاڑہ کی شہدا پولیس کے لواحقین سے ملاقات فیملیز کو رمضان المبارک کے گفٹس پیش کئے،سانحہ چیئر نگ کراس کے شہید کانسٹیبل کی قبر پر سلامی پیش کی گئی۔
ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظرشہداء پولیس کی فیملیز سے ملاقات کرتے ہوئے رمضان گفٹ تقسیم کیے۔ اس سلسلے میں انہوں نے شہید کانسٹیبل نصیر کے گھر پہنچ کر اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی اور حوصلہ افزائی کی۔ڈی پی او نے کہا کہ اوکاڑہ پولیس ہر خوشی اور مذہبی تہواروں کے موقع پر شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑی ہےشہداء کی قربانیاں ہمارا فخر ہیں اور ان کے خاندانوں کی خدمت ہماری اولین ذمہ داری ہے علاؤہ ازیں سانحہ چیئرنگ کراس لاہور کے عظیم شہید عرفان محمود جٹ کی نویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ایس ایچ او منڈی احمد آباد عدنان رفیق کی قیادت میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا ان شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔



