جنرل(ر)باجوہ کی کھوپڑی میں3باریک فریکچر،کان سے خون نکلا،دل نے کام بند کردیا تھا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پھسلے نہیں تھے بلکہ اُن کے دل کے برقی نظام میں خرابی کے باعث دل بلاک ہونے سے بے ہوش ہوگئے تھے۔

ذرائع نے کہا کہ سابق آرمی چیف کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت سی غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں سے گریز کریں اور جنرل باجوہ کی طبی رازداری کا احترام کریں۔

ذرائع کے مطابق، جنرل باجوہ پیر کی شام9فروری کو طبیعت ناساز محسوس کر رہے تھے،لیکن اس کے باوجود وہ اپنی معمول کی سیر اور ورزش کیلئے گئے،بعد ازاں رات کو انہیں متلی محسوس ہوئی اور وہ واش روم گئے،قے کرنے کے بعد وہ بے ہوش ہو گئے اور گر پڑے۔ان کے کانوں سے خون نکلتا دیکھا گیا۔انہیں15منٹ میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق آرمی چیف کی کھوپڑی میں تین باریک فریکچر تھے لیکن خوش قسمتی سے دماغ میں خون کے لوتھڑے نہیں تھے جو جان لیوا ہو سکتے تھے،انہیں مناسب علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button