بدین: عدالت نے پانچ ملزمان کو منشیات فروخت پر تین سال قید اور دو لاکھ جرمانے کی سزا سنادی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ٹو بدین کی عدالت نے پانچ ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر تین تین سال قید دو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی تفصیل کے مطابق سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ٹو بدین مشتاق علی مہیسر کی عدالت میں زیر سماعت مقدمہ نمبر167/2023 میں نامزد ملزمان گل حسن لانگاہ اختر علی شاہ رشید لانگاہ لکھاڈنو عرف نانا عبد الطیف عرف لطیف پر منشیات گھٹکہ مین پڑی بنانے اور فروخت کرنے کا جرم ثابت ہونے پر پانچوں ملزمان کو تین تین سال قید اور دو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی پر تمام ملزمان کو مزید چھ چھ ماہ قید کاٹنی ہوگی سزا پانے والے ملزمان پر تحصیل گولاڑچی کے شہر کڑیو گھنور تھانے پر منشیات ایکٹ کے تحت 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا عدالتی فیصلے کے بعد تمام ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل بدین بھیج دیا گیا



